پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

یوم پیدائش سید مراتب اختر 09 مئی 1939 ادق یہ بات …

یوم پیدائش سید مراتب اختر
09 مئی 1939
ادق یہ بات سہی پھر بھی کر دکھائیں گے
بلندیوں پہ پہنچ کر تجھے بلائیں گے
مجھے وہ وقت وہ لمحات یاد آئیں گے
یہ ننھے لان میں جب تتلیاں اڑائیں گے
کیا ہے عہد اکیلے رہیں گے ہم دائم
بھری رہے تری دنیا میں ہم نہ آئیں گے
سموں کا راستہ تکتی رہیں گی سانولیاں
جو پنچھیوں کی طرح لوٹ کر نہ آئیں گے
مری قسم تجھے شہلا نہ رو نہ ہو بیتاب
ترے زوال کے یہ دن بھی بیت جائیں گے
…
ہر چیز تیرے شہر کی سوغات ہو گئی
اے دوست دیکھ کتنی بڑی بات ہوگئی
جھوٹی تسلّیوں میں نہ رکھ ، جانتا ہوں میں
رت جا رہی تھی تیری وفاسات ہو گئی
بجھتے ہوئے دیوں کی لویں کانپ جائیں گی
اس وقت وائلن نہ بجا رات ہو گئی
میری نظر نے چوم لئے ہیں تیرے قدم
چھوٹی سی ایک بات بڑھی ہات ہو گئی
…………………
ہم نے اپنے آپ کو گلیوں میں رسوا کر لیا
زندگی دے دی تیری چاہت کا سودا کر لیا
لوگ تجھ کو موردِ الزام ٹھہراتےرہیں
اک سکوں کا سانس ہم نے تجھ کو اپنا کرلیا
رات اس بجھتے دیے کی ایک ٹھنڈی آہ۔۔نے
ہم نے ارمانوں کے مرگھٹ میں اجالا کر لیا
اب میرے ردِ عمل سے ڈر رہا ہے کس لیئے
تو نے جو انجام نا اندیش چاہا کر لیا
…………………………….