یوم ارض Earth day آگہی کے کھیل میں اب یہ زیاں ہونے…


یوم ارض
Earth day
آگہی کے کھیل میں اب یہ زیاں ہونے کو ہے
برق رفتاری میں دھرتی بےمکاں ہونےکو ہے

اک تزلزل سا زمیں تا آسماں ہونے کو ہے
اورسب کچھ پل کہ پل میں بےنشاں ہونےکو ہے

ہر کسی کو اک قیامت کا گماں ہونے کو ہے
عالم ہستی فقط ہوکا مکا ں ہونے کو ہے

آسمانوں پر کمندیں جنگلوں سے چیڑچھاڑ
کچھ نہ کچھ رد عمل تو بے گماں ہونےکو ہے

مستقل آئین فطرت میں وہ دخل اندازیاں
بسکہ موجودات سےہی گم جہاں ہونےکو ہے

وہ قیامت جو رضیّہ آنے والی ہے ضرور
جانے کب آتی مگر اب ناگہاں ہونے کو ہے

رضیہ کاظمی



Comments

One response to “یوم ارض Earth day آگہی کے کھیل میں اب یہ زیاں ہونے…”

  1. بڑی سبق آموز اور دلکش لاجواب

جواب دیں