پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

~ یتیم یتیم لڑکے کے دودھ جیسے اجلے کپڑوں کی طرف دھیان سے دیکھتے ہوئے جگو نے پوچ…

~ یتیم

یتیم لڑکے کے دودھ جیسے اجلے کپڑوں کی طرف دھیان
سے دیکھتے ہوئے جگو نے پوچھا۔ "تو اسکول جاتا ہے؟” ہاں ! یتیم خانے کے سارے بچے جاتے ہیں “۔ بڑا قسمت والا ہے تو ! جگو نے اسے حسرت سے دیکھا۔ "یتیم کے ساتھ مذاق نہیں کرتے ۔ لڑکا دکھ سے بولا”۔
” تو قسمت والا ہے پیارے! میرے پاس نہ تیرے جیسے کپڑے ہیں نہ میں اسکول جا سکتا ہوں” ۔ جگو کی آنکھیں بھر آئیں۔ ” تو اسکول نہیں جاتا؟ پھر سارا دن کیا کرتا ہے؟“ یتیم
لڑکے نے حیرانی سے پوچھا۔ ” ہوٹل میں برتن مانجھتا ہوں۔“

” تو ، تو یتیم خانے میں کیوں نہیں آجاتا ؟”

” جی تو بہت چاہتا ہے لیکن وہ لوگ مجھے رکھتے نہیں ۔”

کیوں؟ یتیم لڑکا حیران تھا۔

"میرے ماں ، باپ جو زندہ ہیں۔“

__ مختصر کہانیاں : شیام سندر اگروال (سب رنگ ڈائجسٹ)

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3834355403461631


Comments

3 responses to “~ یتیم یتیم لڑکے کے دودھ جیسے اجلے کپڑوں کی طرف دھیان سے دیکھتے ہوئے جگو نے پوچ…”

  1. عمدہ انتخاب

  2. یہ دکھ یتیم ہونے سے بھی زیادہ ہے