ہنسی تو دیکھی ہے سوزِ دروں نہیں دیکھا
مرے عزیز مرے دِل کو کیوں نہیں دیکھا
یہ زندگی تو فقط واہموں کا بستر ہے
کہ ایک روز بھی ہم نے سکوں نہیں دیکھا
ہماری آنکھ میں صحرا تلاشنے والے
ہماری آنکھ میں کیا تُو نے خوں نہیں دیکھا
مت اپنے آپ کو ناقابلِ شکست سمجھ
کہ تُو نے اس کی نظر کا فسوں نہیں دیکھا
گلہ کیا ہے مجھے اس نے کم نگاہی کا
کہ جیسے حق تھا، اسے میں نے یوں نہیں دیکھا
عبدالرحمان واصفؔ
از:-تَحَیُّر ص ۹۲
اِنتِخاب
سفیدپوش

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔