ہم یوسفِ زماں تھے ابھی کل کی بات ہے تم ہم پہ مہربا…
ہم یوسفِ زماں تھے ابھی کل کی بات ہے
تم ہم پہ مہربان تھے ابھی کل کی بات ہے
وہ دن بھی تھے کہ ہم ہی تمہاری زباں پہ تھے
موضوعِ داستاں تھے ابھی کل کی بات ہے
اے کاروانِ انقلاب وگل تم کو یاد ہو
ہم میرِ کارواں تھے ابھی کل کی بات ہے
جن دوستوں کی کمی ہے آج حیات میں
وہ اپنے درمیاں تھے ابھی کل کی بات ہے
کچھ حادثوں سے گھِر گیا محسن زمین پر
ہم رشکِ آسماں تھے ابھی کل کی بات ہے
محسن نقوی۔۔۔!!!