
ہم نے تو تُمھیں دِل دے ہی دیا
اب تُم یہ بتاؤ کیا دو گے
اِس دِل میں بَسی ہے اِک دُنیا
اب تُم یہ بتاؤ کیا لو گے
ہم نے تو تُمھیں دِل دے ہی دیا
اُن آنکھوں نے ہم کو چُپکے سے
اِک راز کی بات بتائ ہے
وہ بات جِسے سُن کر اکثر
دِل ڈھڑکا نَظَر شرمائ ہے
اس بات پہ تَن مَن وار دیا
ہم نے تو تُمھیں دِل دے ہی دیا
دِل پیش کرُوں جاں پیش کرُوں
اِن قدموں میں کیا پیش کرُوں
سرکار اگر فرمائیں تو
مَیں دِل کی دُنیا پیش کرُوں
سب کُچھ ہے تُمھارا جانِ وفا
اب تُم یہ بتاؤ کیا لو گے
ہم نے تو تُمھیں دِل دے ہی دیا
اِک چیز ہے جِس کو دِل والے
تَن مَن کی دَولَت کہتے ہیں
ہم جان گئے پہچان گئے
لَوگ اُس کو محبت کہتے ہیں
سودا تو کِیا ہم نے دِل کا
اب تُم یہ بتاؤ کیا دو گے
ہم نے تو تُمھیں دِل دے ہی دیا۔۔۔!
دو گانا
حمایت علی شاعرؔ
آواز نسیم بیگم، سلیم رضا
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔