
ہم مائیں، ہم بہنیں، ہم بیٹیاں
قوموں کی عزّت ہم سے ہے
قوموں کی عزّت ہم سے ہے
ہم معنیِ مِہر و وفا ہم کشمکش ہم اِرتقا
تاریخ نے خود لِکھ دیا اِنسان عِبارت ہم سے ہے
ہم مائیں، ہم بہنیں، ہم بیٹیاں
قوموں کی عزّت ہم سے ہے
زنجیرِ اِستِحصال نے روکے ہُوئے تھے راستے
اب چل پڑے ہیں قافلے جن میں حرارت ہم سے ہے
ہم مائیں، ہم بہنِیں، ہم بیٹیاں
قوموں کی عزّت ہم سے ہے
اے دَورِ نَو تیری قسم آگے ہی جائیں گے قدم
ہم تیری صف تیرا عَلم تیری حقیقت ہم سے ہے
ہم مائیں، ہم بہنِیں، ہم بیٹیاں
قوموں کی عزّت ہم سے ہے۔۔۔!
کلام جمیل الدّین عالیؔ
آواز ناہید اختر
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔