پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ہم طالبِ شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا کام بد نام اگر …

ہم طالبِ شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا کام
بد نام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا
…..
مصطفیٰ خان شیفتہؔ کا یومِ وفات
*آج – ١١؍جولائی ١٨٦٩*

*کلام میں شکوہ الفاظ، چشتی ترکیب، بندشِ الفاظ اور ممتاز شاعر” مصطفیٰ خان شیفتہؔ صاحب “ کا یومِ وفات…*

*محمد مصطفی خاں شیفتہؔ*، *٢٧ دسمبر ١٨٠٩ء* کو پیدا ہوئے ۔ شعر گوئی اور سخن فہمی کا بڑا اعلی ذوق رکھتے تھے۔ گرمی اور لذت کے علاوہ جو ان کے کلام میں خدا دادہے اس میں وہ شکوہ الفاظ اور چشستی ترکیب بھی پائی جاتی ہے جو کسی وقت *سوداؔ* اور *نصیرؔ* کا حصہ تھی کلام میں بندش الفاظ اور ترکیب روش وار رعایت اسی طرح کی ہے جو غالب اور خاص کر مومنؔ میں پائی جاتی ہے ۔ متانت تہذیب اور سنجیدگی ان کے ہاں کوٹ کوٹ کر بھری ہے کسی موع پر تہذیب کے پہلو کو نظر انداز نہیں کرتے خود کہتے ہیں ۔ یہ بات تو غلط ہے کہ دیوان شیفتہؔ ہے نسخۂ معارف و مجموعۂ کمال لیکن مبالغہ تو ہے البتہ اس میں کم ہاں ذکر خدوخال اگر ہے تو خال ہے ان کی سخن فہمی کا ثبوت ان کی مشہور تذکرۂ گلشن بے خار (١٢٥٠ھ مطابق١٨٣٤ء ) ہے جس میں ہر شاعر کے کلام کے متعلق انہوں نے بڑی جچی تلی رائیں لکھی ہیں خود خود ان کے معاصران کے مذاق سخن کے معترف و مداح تھے ۔ *حالیؔ* نے بہت کچھ *شیفتہؔ* ہی کے فیض صحبت سے حاصل کیا ہے تصوف کے مضامین ، پند و حکمت ، *مومنؔ* کی سی نزاکت خیال اور ہلکی شوخی و ظرافت ان کے یہاں خاص چیز ہیں۔
*١١؍جولائی ١٨٦٩ء* کو *مصطفی خان شیفتہؔ*، *دہلی* میں وفات پا گئے۔

???? *ممتاز شاعر مصطفی خان شیفتہؔ کے یومِ وفات پر منتخب اشعار بطورِ خراجِ عقیدت…* ????

اتنی نہ بڑھا پاکیٔ داماں کی حکایت
دامن کو ذرا دیکھ ذرا بند قبا دیکھ
—
*اظہارِ عشق اس سے نہ کرنا تھا شیفتہؔ*
*یہ کیا کیا کہ دوست کو دشمن بنا دیا*
—
اے تابِ برق تھوڑی سی تکلیف اور بھی
کچھ رہ گئے ہیں خار و خس آشیاں ہنوز
—
*آشفتہ خاطری وہ بلا ہے کہ شیفتہؔ*
*طاعت میں کچھ مزہ ہے نہ لذت گناہ میں*
—
بے عذر وہ کر لیتے ہیں وعدہ یہ سمجھ کر
یہ اہلِ مروّت ہیں تقاضا نہ کریں گے
—
دل بد خو کی کسی طرح رعونت کم ہو
چاہتا ہوں وہ صنم جس میں محبت کم ہو
—
طوفان نوح لانے سے اے چشمِ فائدہ
دو اشک بھی بہت ہیں اگر کچھ اثر کریں
—
فسانے اپنی محبت کے سچ ہیں پر کچھ کچھ
بڑھا بھی دیتے ہیں ہم زیبِ داستاں کے لیے
—
ہزار دام سے نکلا ہوں ایک جنبش میں
جسے غرور ہو آئے کرے شکار مجھے
—
*ہم طالبِ شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا کام*
*بد نام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا*
—
دستِ عدو سے شب جو وہ ساغر لیا کیے
کن حسرتوں سے خون ہم اپنا پیا کیے
—
*یہ طرزِ ترنّم کہیں زنہار نہ ڈھونڈو*
*اے شیفتہؔ یا مرغِ چمن رکھتے ہیں یا ہم*
—
عشق کی میرے جو شہرت ہو گئی
یار سے مجھ کو ندامت ہو گئی
—
کم فہم ہیں تو کم ہیں پریشانیوں میں ہم
دانائیوں سے اچھے ہیں نادانیوں میں ہم
—
*میں وصل میں بھی شیفتہؔ حسرتِ طلب رہا*
*گستاخیوں میں بھی مجھے پاس ادب رہا*
—
کب نگہ اس کی عشوہ بار نہیں
کب نگاہیں کرشمہ زار نہیں
—
*کیا حال تمہارا ہے ہمیں بھی تو بتاؤ*
*بے وجہ کوئی شیفتہؔ اف اف نہیں کرتا*

*انتخاب : اعجاز زیڈ ایچ*


Comments

3 responses to “ہم طالبِ شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا کام بد نام اگر …”

  1. شاید اسی کا نام محبت ہے شیفتہ
    اک آگ سی ہے سینے کے اندر لگی ہوئی

جواب دیں