پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ہم سب ہیں لہریں کِنارہ پاکستان ہے آنکھوں کا روشن س…


ہم سب ہیں لہریں کِنارہ پاکستان ہے
آنکھوں کا روشن سِتارہ پاکستان ہے

اِک سُورَج کی ہم ہیں کِرنیں پُھول ہیں سارے ایک چَمَن کے
اپنے دیس کے مالِک بھی ہیں نوکر بھی ہیں اپنے وطن کے
سب کے دِلوں کا سہارا پاکستان ہے
ہم سب ہیں لہریں کنارہ پاکستان ہے

یہ وہ دیس ہے جِس نے ہم کو عِزَّت دی ہے نام دِیا ہے
دُنیا میں ہیں مُلک ہزاروں لیکِن ہم کو اُن سے کیا ہے
ہم کو تو پیارا ہمارا پاکستان ہے
ہم سب ہیں لہریں کنارہ پاکستان ہے۔۔۔!

شاعر مَسرُورؔ انور
آواز فلم سٹار ندیم بیگ


Comments

3 responses to “ہم سب ہیں لہریں کِنارہ پاکستان ہے آنکھوں کا روشن س…”

  1. Ho saky to rewind the time Roshaan Ahmad Ahtisham Munir

جواب دیں