✦ منتخب غزلیں
ہم تم ہوں گے بادل ہوگا
رقص میں سارا جنگل ہو گا
…
از admin • 25 ستمبر 2017ء
ہم تم ہوں گے بادل ہوگا
رقص میں سارا جنگل ہو گا
وصل کی شب اور اتنی کالی
ان آنکھوں میں کاجل ہو گا
کس نے کیا مہمیز ہوا کو
شاید ان کا آنچل ہو گا
پیار کی راہ پہ چلنے والو
رستہ سارا دلدل ہو گا
کیا ملنا فاروق سے لوگو
ہوگا کوئی پاگل ہوگا
فاروق روکھڑی (سردار عمر فاروق)
