ہمیں بہت سے آسان لفظ چاہئیں
جیسے
روٹی،
محبت،
اچھائی،
تاکہ بینائی سے محروم لوگ
اپنا راستہ نہ کھوئیں
ہمیں بہت سی خاموشی چاہئیں
فضا میں اور خیالات میں
تاکہ ہم آواز سن سکیں
خاموش، اور سریلی آواز
کبوتروں،
چیونٹیوں،
لوگوں کی
اور ان کی درد انگیز چیخ
ناانصافی کے دوران
ان تمام چیزوں کے درمیان
جو
نہ محبت ہے
نہ اچھائی ہے
اور نہ روٹی۔۔۔
••••••••••••
شاعرہ : ہالینا پوزویاتوسکا
مترجم : افضال احمد سید
حوالہ : آج رسالہ
انتخاب و ٹائپنگ : احمد بلال
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2884935731736941

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔