پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ہمارے جسم فکریں کھا گئیں اندوہ سے لتھڑے بگولوں نے …

ہمارے جسم فکریں کھا گئیں
اندوہ سے لتھڑے بگولوں نے
نگاہوں میں رمق بھر روشنی تک بھی نہیں چھوڑی
ہمارے خواب , تعبیر کے کل کی تمنا میں
مقدر کی غذا ٹھہرے

سو لازم ہے کہ ہم ماتم کا نم اوڑھیں
صدائیں گُل کریں
خاموشیاں پہنیں

عبدالرحمان واصف