پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

!! ہر گلی کا فساد ایک ہی چہرہ رکھتا ہے!! دنیا میں سب لوگ برے نہیں ہوتے اکثر …

!! ہر گلی کا فساد ایک ہی چہرہ رکھتا ہے!!

دنیا میں سب لوگ برے نہیں ہوتے اکثر لوگ اپنی کمزوریوں کے باوجود خیر کا پہلو رکھتے ہیں مگر مسئلہ ہمیشہ اکثریت نہیں ہوتی مسئلہ وہ چند لوگ ہوتے ہیں جو شور زیادہ کرتے ہیں ہر گاؤں، ہر محلے، ہر دفتر میں ایک ایسا کردار ضرور ملے گا جو خود کچھ بن نہیں سکا لیکن دوسروں کو بننے بھی نہیں دیتا یہ لوگ لیڈر بننا چاہتے ہیں،مگر قیادت کے لیے جو ظرف چاہیے وہ ان کے اندر نہیں ہوتا ان کی فطرت میں دو چیزیں نمایاں ہوتی ہیں حسد اور انتشار انہیں امن پسند نہیں کیونکہ امن میں ان کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے انہیں فساد چاہیے تاکہ وہ خود کو “مرکزی کردار” بنا سکیں
یہ ہر اچھے کام میں کیڑے نکالتے ہیں ہر مخلص شخص پر شک کرتے ہیں اور ہر کامیاب انسان کے خلاف محاذ کھول دیتے ہیں یہ لڑتے نہیں لڑائی تلاش کرتے ہیں ایسے لوگ خود کچھ تعمیر نہیں کر سکتے اس لیے دوسروں کی تعمیر گرانا ہی ان کی تسکین بن جاتی ہے۔
اور سچ سنو
یہ مسئلہ ان کی زبان کا نہیں، ان کے اندر کے خوف کا ہے
انہیں ڈر ہوتا ہے کہ اگر ماحول پرسکون ہو گیا تو لوگ ان کی اصل اوقات پہچان لیں گے اس لیے وہ افواہ پھیلاتے ہیں،
گروہ بناتے ہیں،اور ہر وقت کسی نہ کسی کے خلاف زہر گھولتے رہتے ہیں۔
اور ہاں
جانوروں سے موازنہ کرنا بھی جانوروں کی توہین ہے۔
جانور فطرت کے مطابق جیتے ہیں۔ یہ لوگ فطرت کے خلاف جیتے ہیں فساد کرنے والا شخص طاقتور نہیں ہوتا،
وہ اندر سے کھوکھلا ہوتا ہے۔ اصل طاقت شور میں نہیں،
کردار میں ہوتی ہے۔ جو ہر وقت بھونک رہا ہو وہ رہنما نہیں ہو سکتا۔ رہنما وہ ہوتا ہے جس کی موجودگی سے سکون پیدا ہو،خوف نہیں۔
یاد رکھو
ہر معاشرے کو تباہ کرنے کے لیے بڑی فوج نہیں چاہیے چند حسد زدہ لوگ کافی ہوتے ہیں
سوال یہ نہیں کہ ایسے لوگ موجود ہیں۔
سوال یہ ہے
کہ ہم انہیں اہمیت دینا کب بند کریں گے؟

تحریر ارشدحسین


Source