پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ہر عکس مضطرب میں چمک چھوڑ جاؤں گی میں آئینے میں …

ہر عکس مضطرب میں چمک چھوڑ جاؤں گی
میں آئینے میں ایسی جھلک چھوڑ جاؤں گی

مہکا رہے گا جس سے ہمیشہ بدن بدن
ایسی مشامِ جاں پہ مہک چھوڑ جاؤں گی

مہر و مہ و نجوم بھروں گی روشن روشن
ہر ذرازمیں میں فلک چھوڑ جاؤں گی

احساس کی لووں کو بناؤں گی مشعلیں
قریہ قریہ ایک چمک چھوڑ جاؤں گی

موتی میں ڈھال دوں گی ، کسی گلاب میں
اشکوں میں کوئی ایسی جھلک چھوڑ جاؤں گی

مریم عدو کے ساتھ لڑے گی جو تا ابد
جذبوں کی کوئی ایسی کمک چھوڑ جاؤں گی

ڈاکٹر مریم ناز