ہر دور میں رہا ہے یہی آئین منصفی
جو سر نہ جھک سکے وہ قلم کر دئیے گے
عالمتاب تشنہ کا یومِ وفات
May 11, 1991
نام سید عالم تاب علی – پیدائش 10 جولائی 1935
……
میری دسترس میں ہے گر قلم، مجهے حسنِ فکر و خیال دے
مجهے تاجدارِ سخن بنا، مجھے اعتبارِ کمال دے——!!!!!
مری شاخ- شعر رہے ہری، دے مرے سخن کو صنوبری–!!
مری جهیل میں بھی کنول کهلا،مری گدڑیوں میں بھی لعل دے
تری بخششوں میں ہے سروری، ہو عطا مجھے بھی قلندری
جو اٹهے تو دست- دعا لگے، مجهے ایسا دست- سوال دے
کوئی بات عقرب و شمس کی، کوئی ذکرِ زہرہ و مشتری
تو بڑا ستارہ شناس ہے، مجھے کوئی اچهی سی فال دے
ہے یہ رنج- راحت- رفتہ کیا، جو گزر گیا سو گزر گیا–!!!
شب و روز یاد- گذشتہ کیوں، مجھے زعم- شوکت- حال دے
میں وہی ہوں تشنہء باوفا، مرا آج بھی وہی مدعا—-!!!!!
نہ فراق دے مجهے مستقل، نہ مجھے ہمیش وصال دے
……
ہر دور میں رہا ہے یہی آئین منصفی
جو سر نہ جھک سکے وہ قلم کر دئیے گے
…..
کیا کہا، پھر تو کہو، دِل کی خبر کچھ بھی نہیں
پھر یہ کیا ہے، خمِ گیسو میں اگر کچھ بھی نہیں
آنکھ پڑ تی ہے کہیں، پاؤں کہیں پڑتے ہیں
سب کی ہے تم کو خبر، اپنی خبر کچھ بھی نہیں
شمع ہے، گل بھی ہے، بلبل بھی ہے پروانہ بھی !
رات کی رات یہ سب کچھ ہے، سحر کچھ بھی نہیں
حشر کی دُھوم، یہ سب کہتے ہیں یُوں ہے یُوں ہے
فِتنہ ہے اِک تِری ٹھوکر کا مگر کچُھ بھی نہیں
نیستی کی ہے مجھے کوچۂ ہستی میں تلاش !
سیر کرتا ہوں اُدھر کی، کہ جدھر کچُھ بھی نہیں
شمع مغرور نہ ہو بزم فروزی پہ بہت
رات بھر کی یہ تجلّی ہے، سحر کچھ بھی نہیں
ایک آنسو بھی اثر جب نہ کرے اے تشنہ !
فائدہ رونے سے اے دیدۂ تر کچھ بھی نہیں
…..

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔