ہر اس بچے کے پیچھے جو خود کو محفوظ، پیارا اور پُرسکون محسوس کرتا ہے، ایک ایسی ما…
ہر اس بچے کے پیچھے جو خود کو محفوظ، پیارا اور پُرسکون محسوس کرتا ہے،
ایک ایسی ماں ہوتی ہے جو خاموشی سے اپنا سب کچھ قربان کر رہی ہوتی ہے۔
وہ سب سے پہلے جاگتی ہے،
کبھی تھکی ہوئی آنکھوں اور نڈھال جسم کے ساتھ،
لیکن ایک ایسے دل کے ساتھ جو بار بار، ہر روز، ہمت کر کے کھڑا ہو جاتا ہے۔
اس کی اپنی ضرورتیں اس کی فہرست میں سب سے آخر میں ہوتی ہیں—
اس لیے نہیں کہ وہ اہم نہیں ہے،
بکہ اس لیے کہ اس کے بچے اس کے لیے زیادہ اہم ہیں۔
کبھی وہ اپنے آنسو چھپاتی ہے تاکہ کوئی پریشان نہ ہو۔
کبھی وہ راتوں کو جاگتی ہے،
اور سوتے ہوئے ننھے سروں پر خاموشی سے دعائیں پڑھتی ہے۔
وہ سوچتی ہے کہ کیا وہ کافی ہے؟
کیا وہ جو کر رہی ہے وہ کافی ہے؟
اس کے کام کے لیے کوئی تمغہ نہیں ملتا۔
کوئی تنخواہ اتنی بڑی نہیں جو اس کی محنت کا نعم البدل بن سکے۔
مسلسل ایثار اور قربانی کے بعد آرام کے لیے کوئی چھٹی نہیں ملتی۔
لیکن اس کا اثر؟
اس کا اثر ان بچوں کی شخصیت میں نظر آئے گا جو اس احساس کے ساتھ بڑے ہوں گے کہ "بے لوث محبت” کیا ہوتی ہے۔
تو اگر آپ کسی بچے کو پھلتا پھولتا دیکھیں تو یاد رکھیں—
ان کے پیچھے ایک ایسی ماں ہے جس نے اپنے وجود کے ٹکڑے اس لیے قربان کر دیے تاکہ ان بچوں کے پاس ہر چیز وافر مقدار میں ہو۔
اس ماں کے لیے: تم ایک خاموش معجزہ ہو۔
تمہاری وجہ سے ننھے دل خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔
اور تمہاری قدر و منزلت اس سے کہیں زیادہ ہے جتنا تم جانتی ہو۔
محبت کے ساتھ،
ہمیشہ — تمہاری ماں 🤍
Dr umar
Source