پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ہرمن ہیسے کی ایک نظم کا ترجمہ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کسی فرحت کے موقع پر جہاں ہج…

ہرمن ہیسے کی ایک نظم کا ترجمہ

کبھی ایسا بھی ہوتا ہے
کسی فرحت کے موقع پر جہاں ہجوم برپا ہو
کسی تقریب کے دوران
اچانک لب ٹھہر جائیں
زباں خاموش ہوجائے
وہاں سے پھر دبے پاوں
اچانک لوٹ آنا ہو
کھلی آنکھوں سے بستر پر محض لیٹے ہی رہنا ہو
دل نادان ایسے ہو کہ جیسے درد جاگا ہے
جو سینے سے اٹھے اور دل کے اندر تک چلا جائے
مسرت، قہقہے اور آرزوئیں یوں مچلتی ہوں
کسی دھوویں کی مانند آسمانوں میں بکھرتی ہوں
اسی ساعت میں دانستہ مسلسل رونے لگ جاو!
تمہیں معلوم ہی ہوگا
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے

مترجم: اعجازالحق

Does anyone know the original lyrics???
Regards
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3398336487063527


Comments

8 responses to “ہرمن ہیسے کی ایک نظم کا ترجمہ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کسی فرحت کے موقع پر جہاں ہج…”

  1. Do you, too, know that?

    Language: English after the German (Deutsch)

    Do you, too, know that: how sometimes In the midst of a raucous delight, At a celebration, in a joyful hall, You suddenly feel as if you must fall silent and go away? Then you lie down upon your bed without sleep, Like one who has suddenly been beset by homesickness; Delight and laughter have dissipated like smoke, You weep, weep without stopping — Do you, too, know that?

    (And finally, I got the original text)

  2. واہ کیا کہنے

  3. Nicely expressed feelings of a painful heart.

  4. خوبصورت احساسات

  5. برمن بیسے کی نظم کا ترجمہ اعجازالحق نے بہت خوبصورت رواں برمحل بامحاورہ کیاہے ” کبھی ایسا بھی ہوتا ہے ” بالکل ہوتاہے جب کسی لمحے کی تفہیم ہوتی ہے توسینے سے اٹھے اور دل کے اندر تک چلا جائے، ساراکچھ شعور سے اٹھ کر لاشعور مین منتقل ہوکر شعورکی رو کو مہمیز کردے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تمہیں معلوم ہی ہوگا
    کبھی ایسا بھی ہوتاہے