پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ہائے لوگوں کی کرم فرمائیاں تہمتیں، بدنامیاں، رُسوا…

ہائے لوگوں کی کرم فرمائیاں
تہمتیں، بدنامیاں، رُسوائیاں
زندگی شاید اِسی کا نام ہے
دُوریاں، مجبُوریاں، تنہائیاں
کیا زمانے میں یُونہی کٹتی ہے رات
کروٹیں، بے تابیاں، انگڑائیاں
کیا یہی ہوتی ہے شامِ اِنتظار
آہٹیں، گھبراہٹیں، پرچھائیاں
میرے دِل کی دھڑکنوں میں کھو گئیں
چُوڑیاں، موسیقیاں، شہنائیاں
دِیدہ و دانستہ اُن کے سامنے
لغزشیں، ناکامیاں، پسپائیاں
رہ گئیں اِک طفلِ مکتب کے حضُور
حکمتیں، آگاہیاں، دانائیاں
زخم دِل کے پھر ہرے کرنے لگیں
بدلیاں، برکھا رُتیں، پُروائیاں
کیفؔ، پیدا کر سمندر کی طرح
وُسعتیں، خاموشیاں، گہرائیاں
(کیؔف بھوپالی)