پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

گُذشتہ شب جو ہستی برفرازِ دارتھی، میں تھا پھر اگل…

گُذشتہ شب جو ہستی برفرازِ دارتھی، میں تھا
پھر اگلے دن جو سُرخی شوکتِ اخبار تھی، میں تھا

وہاں کچھ لوگ تھے، الزام تھے، باقی اندھیرا ہے
بس اتنا یاد ہے جلّاد تھا، تلوار تھی، میں تھا

جہاں تصویر بنوانے کی خاطر لوگ آتے تھے
وہاں پسِ منظرِ تصویر جو دیوار تھی، میں تھا

میں اپنا سر نہ کرتا پیش اُجرت میں، تو کیا کرتا
تمہاری بات تھی، وہ بھی سرِ بازار تھی، میں تھا

… More