گلزار کے لازوال اور ھٹ گیتوں کی فہرست بہت ھی طویل ھے۔ اُن میں سے ھی ایک فلم ”تھوڑی سی بیوفائی“ کا یہ گیت۔ خیام کا لازوال سنگیت اور لتا کشور کی مدھُر آوازیں۔
نیرج اور آنل کی بھی اچھی کوشش اور کسی حد تک انصاف بھی کیا۔
ھزار راھیں مُڑ کے دیکھیں
کہیں سے کوئی صدا نہ آئی
بڑی وفا سے نبھائی تم نے
ھماری تھوڑی سی بے وفائی
جہاں سے تم موڑ مڑ گئے تھے
یہ موڑ اب بھی وھیں پڑے ھیں
ھم اپنے پیروں میں جانے کتنے
بھنور لپیٹے ھُوئے کھڑے ھیں
کہیں کسی روز یوں بھی ھوتا
ھماری حالت تمہاری ھوتی
جو رات ھم نے گزاری مَر کے
وہ رات تم نے گزاری ھوتی
تمہیں یہ ضد تھی کہ ھم بلاتے
ھمیں یہ اُمید وہ پُکاریں
ھے نام ھونٹوں پہ اب بھی ، لیکن
آواز میں پڑ گئی دراڑیں
"گلزار”
بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔