گبرئیل گارشیا مارکیز کا جادوئی حقیقت نگاری کا شاہکار "تنہائی کے سو سال" آج کے دن آج سے ترپن سال پہلے (1967ء) شائع ہوا۔
1960ء اور 70ء کی دہائی کے لاطینی امریکن ادب کا نمائندہ سمجھے جانے والا یہ ناول جادوئی حقیقت پسندانہ انداز، ماڈرن ازم اور کیوبا وانگورڈیہ تحریک کے انداز سے متاثر تھا۔ اس ناول کا اب تک 37 سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے اور اس نے 50 ملین سے زیادہ کاپیاں فروخت کیں۔ یہ ناول جسے گارسیا مرکیز کا "میگنم آپس" سمجھا جاتا ہے، وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے اور اسے ہسپانوی ادبی کے اہم ترین کام کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
بعض مقامات پر اس کے شائع ہونے کی تاریخ 5 مئی بتائی جاتی ہے، جب کہ نوبیل اکیڈمی کو جمع کروائی گئی معلومات کے مطابق یہ 30 مئی 1967ء کو شائع ہوا۔
بُوئندہ خاندان کی کہانی بیان کرنے والا یہ ناول، تنہائی کی خواہش اور محبت کی ضرورت کی خیالی نثر ہے جس نے "جادوئی حقیقت پسندی" کے نام سے پہچان بنانے والی ایک پوری صنف کی تعریف کی ہے۔
اس ناول کو پڑھا جانا قطعی طور پر آسان نہیں، آپ ایک کے بعد ایک اس کے صفحات آسانی سے نہیں پلٹ سکتے جیسے آپ پائیلو کوہیلو یا کسی اور ادیب کی کتاب کو پڑھ لیتے ہیں، اس کے ہر لفظ کو آپ کو جذب کرنا پڑے گا اور خود کو منظر کشی میں غرق کرنا ہے۔ مسٹر مارکیز کا کہنا ہے کہ وہ کہانیاں اپنی نانی کے انداز میں لکھتے اور سناتے ہیں کیونکہ ان کی نانی کہانیاں سناتے وقت انتہائی سنجیدہ رہتی تھیں۔
راشد بٹ
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2778538909043291

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔