پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کینسر وارڈمترجم : گوپال متلروس ہمیشہ سے عظیم ادیبو…

کینسر وارڈ

مترجم : گوپال متل

روس ہمیشہ سے عظیم ادیبوں کی سرزمین رہا ہے۔ گورکی، شولوخوف، چیخوف اور بہت سارے دوسرے ، کینسر وارڈ اُسی روسی ادبی تسلسل کا شاہکار سمجھا جاتا ہے جو علم، آگاہی اور حقیقت کا منبع ہے۔

ممتاز روسی ادیب الیگزینڈر سولنزنسٹن اپنے ناول کینسر وارڈ میں تحریر کرتے ہیں: دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے پوری طرح آگاہی ممکن نہیں اِس لئے ایک آدمی بے وقوف ہی مرتا ہے۔ ایسے ہی بے شمار چونکا دینےوالے جملوں سے ناول کینسر وارڈ اپنے قاری کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔

کینسر وارڈ ناول الیگزینڈر سولنزنسٹن کا وہ ادبی کارنامہ ہے کہ جس کو ادبی دنیا کی ایک معرکتہ اُلآرا تخلیق سمجھا جاتا ہے۔ یہ ناول اُسی یورپی ادب رویے کا تسلسل سمجھا جاتا ہے جس میں بیماریوں کو معاشرتی حوالوں کی عکاسی کےطور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

بشکریہ : dw.com

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2862585463971968