پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کیا ان میں سے کسی کتاب کا اردو میں ترجمہ ہوا ہے ؟ اور اگر کسی کا ہے تو کہاں سے …

کیا ان میں سے کسی کتاب کا اردو میں ترجمہ ہوا ہے ؟
اور اگر کسی کا ہے تو کہاں سے دستیاب ہو سکتا ہے ؟
Tess of the d’Ubervilles by Thomas hardy
Ulysses by James Joyce
The scarlet letter by Nathaniel Hawthorne
Don Quixote by M. de Cervantes
Lolita by Nobokov
Things fall apart by Chinua Achebe
Master and Margarita by M. Bulgakov

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3866684153562089


Comments

11 responses to “کیا ان میں سے کسی کتاب کا اردو میں ترجمہ ہوا ہے ؟ اور اگر کسی کا ہے تو کہاں سے …”

  1. ,ڈان کی ہوٹے کا ترجمہ خدائی فوج دار کے نام سے ہوچکا ہے۔ غالباً پنڈت رتن ناتھ سرشار نے یہ ترجمہ کیا ہے

  2. Things Fall Apart
    بکھرتی دنیا(ناول)…چینوا اچی بے/اکرام اللہ …ناشر:مشعل بکس لاہور

  3. Master Aur Margrita
    ماسٹر اور مارگریٹا…میخائیل بلکا کوف/ مترجم: نجم السحر بٹ…سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور

  4. Tess of the d’Urbervilles: A Pure Woman (1891)
    بدقسمت(تلخیص)…طامس ہارڈی/مترجم: سورن پنڈت…(مشمولہ کتاب : انگریزی کے عظیم ناول)…ناشر :ہند پاکٹ بکس، دلّی 1972

  5. The Scarlet Letter 1850
    داغ رسوائی( ناولٹ)…نتھا نیل ہاتھورن/ترجمہ: چندر موہن لانبہ…ناشر: انڈین اکیڈمی،نئی دہلی 1959

  6. Don Quixote
    خدائی فوجدار(تلخیص :جلداول و دوم )…میگوئیل د سروانتس /مترجم : پنڈت رتن ناتھ سرشار…ناشر :منشی نول کشور، لکھنؤ :1894
    حاجی بغلول(ماخوذ )…میگوئیل د سروانتس /مترجم : منشی سجاد حسین…ناشر :مشتاق بک ڈپو، کراچی 1961

  7. ہارڈی کے ناولوں تراجم مجنوں گورکھپوری صاحب نے کئے تھے معلوم نہیں کہ اس ناول کا ترجمہ انہوں نے کیا یا نہیں؟؟؟

  8. The Scarlet letter
    کا ترجمہ اردو میں چندر موہن لانبہ نے 1960 کے قریب کیا تھا

  9. آخری دو ناولز کا ترجمہ ہوا ہے۔ Things Fall Apart کا ترجمہ "بکھرتی دنیا” کے نام سے اکرام اللّٰہ صاحب نے کیا ہے۔ مشعل بکس نے شائع کیا تھا۔ یہ شاید دستیاب نہ ہو۔
    ماسٹر اور مارگریٹا کا ترجمہ نجم السحر بٹ صاحب نے کیا ہے اور سنگ میل پبلیکیشنز، لاہور نے شائع کیا ہے۔ یہ شاید مل جائے۔

    Don Quixote
    کا ترجمہ پچھلے تین برسوں سے سن رہے ہیں کہ فکشن ہاؤس، لاہور شائع کر رہا ہے

  10. تائیس کا ترجمہ بھی ہوا ہے

  11. باقی کتابوں ترجمے آج نہیں تو کل ہو سکتے ہیں مگر Ulysses ناقابلِ ترجمہ ہے۔