پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کیا آپ بھی اپنے جسم کو پاک یا Detoxify کرنے کا سوچ رہے ہیں؟؟ کہیں آپ کے ساتھ دھو…

کیا آپ بھی اپنے جسم کو پاک یا Detoxify کرنے کا سوچ رہے ہیں؟؟ کہیں آپ کے ساتھ دھوکہ تو نہیں ہو رہا؟؟
آج کل ہر جگہ ہر چینل اور میڈیا کہ اوپر آپ دن میں بیسیوں اشتہار دیکھتے ہیں ” ڈی ٹاکس ” واٹر ” جادوئی قہوہ ” اور اس سے ملتے جلتے بہت سے ست رنگی اشتہار جہاں آپ کی ذہن سازی کی جاتی ہے کہ آپ جب تک یہ پراڈکٹس استعمال نہیں کریں گے آپ صحت مند نہیں ہو سکتے۔
مگر مگر سچ تو یہ ہے کہ قدرت نے انسان کو ایک مکمل سانچہ میں ڈھالا ہے اور اس ڈی ٹاکسیفیکیشن کے مقصد کے لئے ہمیں دو گردہ اور ایک جگر دیا ہے جو ہمیں بتائے بغیر دن رات بغیر رکے اس وجود کو اس مشینری کو ڈی ٹاکسیفیکیشن کے عمل سے گزار رہے ہوتے ہیں۔
یہاں ہمیں یہ سمجھنا ہو گا کہ مہنگے جوسز یا مہنگے لیبل شدہ برانڈڈ پانی نہیں بلکہ کچھ عادات کو ذرا سا تبدیل کرنا ہے جس کا خاطرخواہ نتیجہ نکلے گا اور آپ خود محسوس کریں گے کہ واقعی تبدیلی آ رہی ہے۔
کیفین یا پانی:
ہمارا المیہ خاص کر پاکستان کا کہ ہم جاگتے ہی بیڈ ٹی یا کافی مانگتے ہیں اگر اس کی جگہ آپ صرف گلاس نیم گرم پانی لیں جو آپ کے میٹابولزم کو سگنل دینے کے ساتھ ساتھ آپ کے جسم کی خشکی کو ختم کرے گا۔
سلاد:
ہمارے ہاں کھانے کے ساتھ سلاد کا رواج کا کچی سبزی کا کوئی رواج خاص نہیں ہے جو کہ فائبر سے بھر پور ہوتی ہیں اور فائبر کو آپ جھاڑو سمجھ لیں جو آپ کی آنتوں کی صفائی کرتا ہے،کوشش کریں کہ دوپہر کے کھانے میں ایک کھیرا لازم استعمال کریں آپ کو بوجھل پن نہیں محسوس ہو گا۔
موبائل کا استعمال:
سمارٹ فون کا ایک فیچر ہے” بلیو لائٹ” لیکن کیا آپ کو اندازہ ہے کہ یہ بلیو لائٹ آپ کے دماغ کو یہ دھوکہ دینے کا سبب ہے کہ ابھی دن ہے اور نیند کا ہارمون نہیں بن پاتا ۔ رات کو سونے سے پہلے کم از کم 30 منٹ یا ایک گھنٹہ پہلے آپ موبائل کا استعمال نہ کریں۔ آپ کی نیند کا معیار ہی آپ کی صحت اور توانائی کو دگنا کر دے گا۔
آخر میں ایک ترکیب جو میری آزمودہ ہے ڈی ٹاکسیفیکیشن کے لئے میں خود استعمال کرتا ہوں اور ابھی تک بہتر نتائج ہی ملے ہیں۔
1۔ کھیرا اور پودینہ ایک لیٹر پانی میں ڈالیں یہ معدے کی گرمی کم کرے گا۔
2۔ لیموں اور ادرک کا ایک ایک سلائس ایک لیٹر پانی میں ڈالیں یہ ہاضمہ اور چربی جلانے میں بہترین ہے۔
دارچینی اور سیب میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔
اب استعمال کرنا ہے آپ نے ہر طریقے کو دو دن ہر دو دن بعد دوسرا طریقہ استعمال کریں اور دن مین وقفے وقفے سے پئیں۔24 گھنٹے بعد اجزا کی تبدیلی لازم ہے ورنہ ذائقہ کڑوا ہو جائے گا۔
آپ کے خیال میں کونسا کام ذیادہ مشکل ہے موبائل چھوڑنا یا چائے چھوڑنا؟؟
آپ گھر پہ کونسا پانی استعمال کرتے ہیں یا کونسے طریقے سے ڈی ٹاکسیفیکیشن واٹر بناتے ہیں؟؟
اپنا آزمودہ طریقہ ضرور شئر کریں تاکہ کسی اور کا بھی بھلا ہو شکریہ۔

Adil Gulzar



Source