پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

“… کہیں سے مجھے ایک موٹی سی کتاب مل گئی تھی، جس …

“… کہیں سے مجھے ایک موٹی سی کتاب مل گئی تھی، جس کے شروع کے صفحے غائب تھے۔ میں نے پڑھنا تو شروع کر دیا لیکن اس میں سے بس ایک کہانی سمجھ میں آئی جو کسی بادشاہ کے بارے میں تھی۔ بادشاہ نے ایک معمولی سپاہی کو کوئی بڑا عہدہ دیا تھا لیکن سپاہی نے جواب میں یہ شعر پڑھے:

‘مجھے تو سپاہی ہی رہنے دیجئے اور سپاہی ہی مرنے دیجئے۔ میرا باپ بھی سپاہی تھا اور اس کے بیٹے کو بھی ایسا ہی رہنا چاہیے۔ کیونکہ بڑے مرتبے والے آدمیوں کی بہ نسبت چھوٹے آدمیوں کے لیے اس بات میں زیادہ تعریف ہے کہ وہ کوئی بڑا کارنامہ سر انجام دیں‘

میں نے یہ کچھ اَن گھڑے شعر اپنی کاپی میں نقل کر لیے اور کئی سال تک ان شعروں نے مجھے وہ کام دیا جو مسافر کو لاٹھی دیتی ہے بلکہ نچلے متوسط درجے کے لوگ میرے لیے ‘بڑے آدمیوں‘ کا رُتبہ رکھتے تھے۔ مجھے جو بُری بُری صلاحیں دیا کرتے تھے، ان سے اور دوسری ترغیبات سے ان اشعار نے مجھے ڈھال کی طرح بچایا ۔۔۔ “

میکسم گورکی

بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2144950879068767