کہیں ایک معصُوم نازک سی لڑکی
بہت خوبصورت مگر سانولی سی
مجھے اپنے خوابوں کی بانہوں میں پا کر
کبھی نیند میں مُسکراتی تو ہو گی؟
اُسی نیند میں کسمسا کسمسا کر
سرہانے سے تکیے گراتی تو ہو گی؟
وہی خواب دن کی منڈیروں پہ آ کے
اُسے مَن ہی مَن میں لُبھاتے تو ہوں گے؟
کئی ساز سینے کی خاموشیوں میں
میری یاد میں جَھنجَھناتے تو ہوں گے؟
وہ بےساختہ دھیمے دھیمے سُروں میں
میری دُھن میں کچھ گُنگناتی تو ہو گی؟
چلو خط لکھیں، جی میں آتا تو ہو گا؟
مگر اُنگلیاں کپکپاتی تو ہوں گی؟
قلم ہاتھ سے چُھوٹ جاتا تو ہو گا؟
اُمنگیں قلم پھر اُٹھاتی تو ہوں گی؟
میرا نام اپنی کتابوں پہ لکھ کر
وہ دانتوں میں اُنگلی دباتی تو ہو گی؟
زباں سے کبھی اُف نکلتی تو ہو گی؟
بدن دھیمے دھیمے سُلگتا تو ہو گا؟
کہیں کے کہیں پاؤں پڑتے تو ہوں گے
زمیں پر دوپٹہ لٹکتا تو ہو گا؟
کبھی صُبح کو شام کہتی تو ہو گی؟
کبھی رات کو دِن بتاتی تو ہو گی؟
ہر ایک چیز ہاتھوں سے گرتی تو ہو گی؟
طبیعت پہ ہر کام کَھلتا تو ہو گا؟
پلیٹیں کبھی ٹُوٹ جاتی تو ہوں گی؟
کبھی دُودھ چُولہے پہ جلتا تو ہو گا؟
غرض ، اپنی معصُوم نادانیوں پر
وہ نازک بدن جھینپ جاتی تو ہو گی؟
کہیں ایک معصُوم نازک سی لڑکی۔۔۔
(کمال امروھوی)
انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی
Very beautiful but beautiful
Find me in the arms of your dreams
Will you ever smile in sleep?
Smile in that sleep
Will you drop pillows from the head?
The same dream comes to the markets of the day.
You must have put him in your mind?
Many instruments in the silence of the chest
You must have been irritating in my memory?
He is in a slow voice.
There must be some humming in my smoke?
Let's write a letter, yes, will I come?
But fingers must be trembling?
What will happen if the pen is left out of hand?
Will the pen be lifted again?
Write my name on your books
She must be pressing finger in her teeth?
Will it ever come out of the tongue?
Will the body be burning slowly?
You must have got your feet somewhere
Will it be if the scarf hangs on the ground?
Will you ever say evening in the morning?
Will you ever tell day at night?
Will everything fall out of hands?
Will everything be open on nature?
Will the plates ever break?
Will the milk ever burn on the stove?
So, on my innocent ignorance
What if that delicate body was shaken?
Somewhere an innocent delicate girl
(Kamal Amrohovi)
Selection :-: Abul Hasan Ali Nadvi
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔