اتوار • 4 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

کہتے ہیں عید ہے آج اپنی بھی عید ہوتی ہم کو اگر میس…


کہتے ہیں عید ہے آج اپنی بھی عید ہوتی
ہم کو اگر میسر جاناں کی دید ہوتی
کچھ اپنی بات کہتے، کچھ میرا حال سنتے
ناز ونیاز کی یوں گفت و شنید ہوتی
تیغ نظر سے دل پر وہ وار کرتےجاتے
اور لب پہ یاں صدائے ھل من مزید ہوتی
کچھ حوصلہ بڑھاتا انداز لطف جاناں
کچھ دغدغہ سا ہوتا، کچھ کچھ امید ہوتی
غلام بھیک نیرنگ