پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کہا بیگم نے انگلش اردو پنجابی زبانوں میں نہیں لی…

کہا بیگم نے انگلش اردو پنجابی زبانوں میں
نہیں لیزی نکما ویلا تجھ سا دو جہانوں میں

جو کچھ ابا سے میں لاتی ہوں گھر کے خرچ کی خاطر
اڑا دیتے ہو اپنی چائے سگریٹ اور پانوں میں

کہا میں نے میں اک شاعر ہوں اور اقبال کا شاہین
اڑانیں ہیں تخیل کی میرے ساتھ آسمانوں میں

وہ بولی ہاتھ میں جھاڑو پکڑ کر چل نکل گھر سے
تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں۔