✦ منتخب غزلیں
کھل کے گل بن گئی کلی چپ چاپ
اک قیامت گزر گئی چپ چا…
از admin • 4 دسمبر 2017ء
کھل کے گل بن گئی کلی چپ چاپ
اک قیامت گزر گئی چپ چاپ
ہم نے گردوں پہ خون دیکھا ہے
لوگ کہتے ہیں پو پھٹی چپ چاپ
سوچ کے آسماں سے اتری ہے
دل کے آنگن میں چاندنی چپ چاپ
پی کے زہراب خامشی کے ساتھ
ہم لٹاتے رہے خوشی چپ چاپ
دل کی دھڑکن اگر نہ بند ہوئی
کیسے گزرے گی زندگی چپ چاپ
سید فخرالدین بلے
