کچی عمر کا دور تھا
دل نے کہا کہ پیار کر
پر وقت ہی نہیں ملا……
پھر عشق رب سے ہوگیا
تو عشق دہر کھو گیا
یہ چاہ رب کو کھوج لوں
میں کیوں جہاں کا بوجھ لوں
پکّا یہ ٹھان ہی لیا
پر وقت ہی نہیں ملا……
یہ ماہ و سال سارے اب
ہے مانگتے جواب جب
تو کیا ہوئی حیات پھر؟
کیسے بنے گی بات پھر
کہ عمر سب گزار دی
اور وقت ہی ملا نہیں
تو وقت یہ کہاں گیا؟؟
کہ وقت ہی نہیں ملا!!!!
(نامعلوم)
Comments
4 responses to “کچی عمر کا دور تھا دل نے کہا کہ پیار کر پر وقت ہی…”
شکریہ سر
شکریہ سر
Kia kehny Kamal
Wah zabardast