پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کچھ دن پہلے شور فلم کے ایک گانے کا وائلن جسے پیارے…

کچھ دن پہلے شور فلم کے ایک گانے کا وائلن جسے پیارے لال جی نے بجایا میں نے ایک پوسٹ کی جو بے حد پسند کی گئی۔ آئیے با کمال شاعر سنتوش آنند سے اِس گانے کے کچھ بند سنیں جو کہ فلم کے گانے میں نہیں ھیں۔

کمال کا تخیل ھے۔ وھیل چئیر پر بیٹھے زندگی سے بھرپور سنتوش آنند بے حد رومانٹک اور چلبلے انسان ھیں۔

آپ بھی سُنیے۔

اک پیار کا نغمہ ھے، موجوں کی روانی ھے
زندگی اور کچھ بھی نہیں ، تیری میری کہانی ھے

کچھ پا کر کھونا ھے ، کچھ کھو کر پانا ھے
جیون کا مطلب تو ، آنا اور جانا ھے
دو پل کے جیون سے ، اِک عمر چرانی ھے

زندگی اور کچھ بھی نہیں ، تیری میری کہانی ھے

تُو دَھار ھے ندیا کی ، میں تیرا کنارہ ھُوں
تو میرا سہارا ھے ، میں تیرا سہارا ھُوں
آنکھوں میں سمندر ھے ، آشاؤں کا پانی ھے

زندگی اور کچھ بھی نہیں ، تیری میری کہانی ھے

طوفان تو آنا ھے ، آ کر چلے جانا ھے
بادل ھے یہ کچھ پل کا ، چھا کر ڈھل جانا ھے
پرچھائیاں رہ جاتیں ، رہ جاتی نشانی ھے

زندگی اور کچھ بھی نہیں ، تیری میری کہانی ھے

جو دِل کو تسلی دے ، وہ ساز اُٹھا لاؤ
دم گُھٹنے سے پہلے ھی ، آواز اُٹھا لاؤ
خوشیوں کا ترنم ھے ، اَشکوں کی زبانی ھے

اِک پیار کا نغمہ ھے ، موجوں کی روانی ھے
زندگی اور کچھ بھی نہیں ، تیری میری کہانی ھے

”سنتوش آنند“


بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house