پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ عالمی ادب

::: کچھ دن قبل اسلام آباد سے یاسر حبیب کی " ع…

::: کچھ دن قبل اسلام آباد سے یاسر حبیب کی " عالمی ادب کے تراجم" نامی کتاب خریدی۔ آہستہ آہستہ مزے لے لے کر اس کو پڑھا۔ ۔ علمی ادب اور دیگر زبانوں پچاس/50 بہترین کہانیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کہانیوں کا چناو بڑی محنت اورعرق ریزی سے کیا گیا ہے۔ اب اردو کے قاری کو یہ شکایت نہیں رہے گی کہ انگریزی اوردنیا کی دیگر زبانوں سے عدم واقفیت کے سبب وہ عالمی ادب اور بالخصوص کہانیوں کے مطالعے اور قرات سے محروم ہیں۔ اس انتخاب میں دنیا کے تیتالیس {۴۳} معروف ادیبوں کے افسانے، دنیا کے چوبیس {۲۴} مختلف ممالک کے افسانے، تیتیس {۳۳} مختلف مترجمین کی کاوشوں، سات {۷}نوبل انعام یافتہ ادیب، سینتیس {۳۷} مرد اور چھ {۶} ادیباون کے افسانے شامل ہیں۔ اگر ہر لکھنے والے اور مترجم کے تعارفات بھی دے دئے جاتے تو اس کتاب کی قدرومنزلت میں اضافہ ہو جاتا اور یہ کتاب عام قاری اور محققین کے لیے ایک حوالہ جاتی کتاب بن جاتی۔ اس کتاب کو " بک ٹائم" اردو بازار کراچی نے شائع کیا ہے ۔ کتاب کے حصول کے لیے اس پتے پر فون نمبر پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔
فون نمبر :02132762483
برقی پتہ: yasir.habib. 1978@gmail.com
مع تین/۳ تصاویر۔
*** {احمد سہیل} ***

— with Maqbool Gillani and 44 others.



بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2822014958029019