کچھ اس طرح وہ نگاہیں چرائے جاتے ہیں
کہ اور بھی مرے نزدیک آئے جاتے ہیں
اس التفاتِ گریزاں کو نام کیا دیجے؟
جواب دیتے نہیں ، مسکرائے جاتے ہیں
نگاہِ لطف سے دیکھو نہ اہلِ دل کی طرف
دلوں کے راز زبانوں پہ آئے جاتے ہیں
وہ جن سے ترکِ تعلق کو اک زمانہ ہوا
نہ جانے آج وہ کیوں یاد آئے جاتے ہیں
تمہاری بزم کی کچھ اور بات ہے ورنہ
ہم ایسے لوگ کہیں بن بلائے جاتے ہیں؟
یہ دل کے زخم بھی کتنے عجیب ہیں اے شمس
بہار ہو کہ خزاں ، مسکرائے جاتے ہیں
(شمس زبیری)
المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی
That even more come closer to me
What name should I give to this abandonment?
They don't reply, they smile
Don't look at the people of the heart with joy.
The secrets of the hearts come on tongues
Those with whom it has been a long time since we left the relationship
Don't know why they are remembered today
There is something else about your meetings otherwise
Are we such people called somewhere?
How strange are these heart wounds, O Shams
Whether it is spring or autumn, we are smiling
(Shams Zubiri)
Marsal :-: Abul Hasan Ali Nadvi

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔