کویت میں تین امریکی جن گی جہاز گرنے پر عالمی رہنماوٴں کا ردعمل آنا شروع ہو گیا …
کویت میں تین امریکی جن گی جہاز گرنے پر عالمی رہنماوٴں کا ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے۔
سی این این نے خبر دی ہے کہ
فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں ایک بڑا سا باجا لے کر وائٹ ہاوٴس کے باہر پہنچ گئے ہیں اور مسلسل پاں پاں سے ٹرمپ کو چڑا رہے ہیں۔
ان کے ساتھ بھارتی وزیراعظم مودی بھنگڑا ڈالتے ہوئے کہہ رہے
تین گر گئے ہیں تین گر گئے ہیں۔
مودی نے ریوٹرز سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ
ٹرمپ کو میری آہ لگی ہے۔
الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ پیوٹن اپنے کندھے پر شولڈر سٹنگر میزائل لہراتے ہوئے مستانہ وار ناچ رہا ہے۔
چین کے صدر شی جنگ پن کے حوالے سے بی بی سی نے خبر دی ہے کہ وہ ویسے تو خاموش ہیں لیکن زیرِ لب مسکراتے ہوئے بائیڈو بائیڈو کہہ دیتے ہیں۔
کوریا والے ببلو کے بارے چینی خبر رساں ادارے نے خبر دی ہے کہ ببلو ضد کر رہا ہے کہ اسے کویت جانا ہے اور امریکی طیاروں کو پھر سے گرتے ہوئے دیکھنا ہے۔
ایرانی حکومت نے پاکستان سے گزارش کی ہے کہ ائیر وائس مارشل اورنگ زیب احمد کی خدمات ہمیں دی جائیں تاکہ وہ اب کی بار تین صفر سے شروع کریں۔ وہ یہ بریفنگ دیتے بہت کیوٹ لگتے ہیں۔
مزید اپڈیٹس کے لیے میری وال دیکھتے رہیں۔
۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹرعدنان نیازی
Source