کم نگہی کا شکوہ کیسا اپنے یا بے گانے سے
اب ہم اپنے آپ کو خود ہی لگتے ہیں انجانے سے
مدت گزری ڈوب چکا ہوں درد کی پیاسی لہروں میں
زندہ ہوں یہ کوئی نہ جانے سانس کے آنے جانے سے
دشت میں تنہا گھوم رہا ہوں دل میں اتنی آس لئے
کوئی بگولہ آ ٹکرائے شاید مجھ دیوانے سے
جل مرنا تو سہل ہے لیکن جلتے رہنا مشکل ہے
شمع کی اتنی بات تو کوئی جا کہہ دے پروانے سے
… More
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔