پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

. کل سہ پہر انھوں نے جو کیا شاعرہ : وارسن شائر اردو ترجمہ : رومانیہ…

.

کل سہ پہر انھوں نے جو کیا
شاعرہ : وارسن شائر
اردو ترجمہ : رومانیہ نور

انھوں نے میری خالہ کے گھر کو آگ لگا دی۔
میں ٹی وی پر آنے والی عورتوں کی طرح روئی چلائی
وسط سے دوہری ہو کر
پانچ پاؤنڈ کے نوٹ کی طرح۔
میں نے اس لڑکے کو فون کیا جو مجھ سے پیار کرتا تھا۔
اپنی آواز کو ‘ٹھیک’ کرنے کی کوشش میں
میں نے ہیلو کہا
اس نے کہا وارسن، کیا مسئلہ ہے، کیا ہوا؟

میں دعائیں کرتی رہی،
اور میری دعاؤں کی شکل کچھ ایسی ہے
پیارے خدا
میرا تعلق دو ملکوں سے ہے۔
ایک پیاسا ہے
دوسرا آگ میں جل رہا ہے
دونوں کو پانی کی ضرورت ہے۔

بعد ازاں اس رات
میں اپنی گود میں ایک اٹلس رکھے بیٹھی رہی
دنیا کے چپے چپے پر انگلیاں پھیرتی رہی۔
اور سرگوشی کی
یہ (دنیا) کہاں کہاں پر تکلیف دہ ہے؟

اس نے جواب دیا
ہر جگہ
ہر جگہ
ہر جگہ

What They Did Yesterday Afternoon

BY WARSAN SHIRE
( Warsan Shire (born 1 August 1988) is a British writer, poet, editor and teacher, who was born to Somali parents in Kenya.)

they set my aunts house on fire
i cried the way women on tv do
folding at the middle
like a five pound note.
i called the boy who use to love me
tried to ‘okay’ my voice
i said hello
he said warsan, what’s wrong, what’s happened?

i’ve been praying,
and these are what my prayers look like;
dear god
i come from two countries
one is thirsty
the other is on fire
both need water.

later that night
i held an atlas in my lap
ran my fingers across the whole world
and whispered
where does it hurt?

it answered
everywhere
everywhere
everywhere.

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3866584740238697


Comments

5 responses to “. کل سہ پہر انھوں نے جو کیا شاعرہ : وارسن شائر اردو ترجمہ : رومانیہ…”

  1. ہر نازک دل کی ایک سی کہانی ہے۔ اس کے لیے دنیا کے کسی کونے میں سکون و راحت نہیں۔ بہت خوب صورت انتخاب و ترجمہ ہے۔

  2. نظم کا ترجمہ بہت عمدہ ہے اور حساس قارئین کو افسردہ کر دیتا ہے۔ مظلوم لڑکی کو کال سے شہد بھرا جواب ملنے سے مایوس نہیں ہونا چاہیے تھا بلکہ حالات کو دیکھ کر جذبات کا اظہار کرنا چاہیے تھا۔ میں نے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جو دفتر میں ہوں تو بیگم کی کال آ جائے تو برا مناتے ہیں کہ جیسے رنگ میں بھنگ ڈال دی جائے۔ دفتری مائنڈ کا ستیاناس کر دیا جائے۔۔۔ اسی طرح لڑکے چونکہ باہرلی دنیا سے منسلک ہوتے ہیں، انہیں کئی سیاپے ہوتے ہیں، ان کو کالیں کر کے ڈسٹرب نہیں کرنا چاہیے۔ اور پھر لڑکی نے ابھی مدعا ہی نہیں بتایا تھا تو پھر لڑکے کو غصیلا، تپا ہوا کیوں سمجھ لیا؟ لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ نظم صرف جذبات سے کھیلنے کے لیے ہے، مفت کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے ہے۔ اس نظم کا مجموعی تاثر کہ محبوب کو چوبیس گھنٹے عشق محبت کے ہوکے بھرنا چاہیے بھی زمینی و روزگاری و مشینی دور پر پورا نہیں اُترتا۔ لہذا اس کو منطقی نظم نہیں کہا جا سکتا محض شاعر کا ایک ہوکا ہی کہا جا سکتا ہ بس۔

  3. ہااٸے ۔۔تمام دکھ ہے ۔۔۔۔۔

  4. M Rehman
    سادہ سی نظم کا سادہ سا ترجمہ ہے کوئی لفاظی اور لطافت بیان نہیں ، پھر بھی آپ کو پسند آیا ، ممنون ہوں !
    میں آپ کی نکتہ بینی کی معترف ہوں مگر اس بار آپ کی سخن شناسی پر کچھ متعجب بھی ہوں کہ آپ نظم کے پیغام کو کسی اور سمت لے گئے ہیں۔ شاعرہ محبت کے ذاتی نہیں بلکہ ایک آفاقی دکھ کا تذکرہ کر رہی ہے کہ دنیا انسانوں کے لیے کہیں بھی جائے سکون نہیں۔

  5. واقعی ہر جگہ ڈیر حقیقت میں بھی. صرف شاعری یا افسانوں میں نہیں 😭 بہت گہرا انتخاب ہوتا ہے آپ کا😍