کل اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کم عمر بچوں کو ہتھکڑیوں میں پیش کیا جانا نہایت افسوسناک، غیر انسانی اور سخت قابلِ مذمت عمل ہے۔ ایسے اقدامات نہ صرف بچوں کے بنیادی حقوق بلکہ ان کی عزتِ نفس اور انسانی وقار کی بھی صریح خلاف ورزی ہیں۔ 7 سے 8 سال کے معصوم بچوں کو مجرموں کی طرح پیش کرنا ان کی ذہنی، جذباتی اور نفسیاتی نشوونما پر سنگین منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
قانون اور انصاف دونوں کا تقاضا ہے کہ بچوں سے متعلق معاملات میں غیر معمولی حساسیت، احتیاط اور اصلاحی طرزِ عمل اختیار کیا جائے، نہ کہ انہیں خوف، تذلیل اور مجرمانہ رویے کا سامنا کروایا جائے۔ مزید برآں، ایسے حساس معاملات میں ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی جانب سے عدالتی نوعیت کے اختیارات کا استعمال بھی ایک سنجیدہ سوالیہ نشان ہے۔ انصاف کی فراہمی ایک نہایت اہم اور ذمہ دارانہ عمل ہے، جو صرف اہل، تربیت یافتہ اور بااختیار عدالتی افسران کے ذریعے ہی انجام پانا چاہیے تاکہ قانون کے حقیقی تقاضے اور انصاف کے بنیادی اصول پورے ہو سکیں۔
Adv. Main Asif
Source