پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کلام۔۔۔جناب پریت پال سنگھ بیتاب اِنتخاب۔۔۔ حکیم خل…

کلام۔۔۔جناب پریت پال سنگھ بیتاب
اِنتخاب۔۔۔ حکیم خلیق الرحمٰن

خُدا تو تھا مگر جلوہ نہیں تھا
تھا طُور اب کےمگر موسیٰ نہیں تھا

یہ پتہ پتہ یُوں سہما نہیں تھا
یہ موسم کل تلک اَیسا نہیں تھا

بِالآخِر وقت مجھ پر آ پڑا وہ
مرے پیچھے مرا سایہ نہیں تھا

وہی صورت نگاہوں میں تھی ہر سُو
جسے ہم نے ابھی دیکھا نہیں تھا

سفَر سے لَوٹ کر مَیں نے یہ دیکھا
مرا چہرہ مرا چہرہ نہیں تھا

جِسے کھویا اُسے کھویا تھا بےشَک
جِسے پایا اُسے پایا نہیں تھا

اُسی کو پڑھتے رہتے تھے ہمیشہ
جِسے ہم نے ابھی لِکھا نہیں تھا

مَیں اپنے ساتھ تھا بیتاب ہر پل
مَیں اپنے آپ میں تنہا نہیں تھا


Comments

One response to “کلام۔۔۔جناب پریت پال سنگھ بیتاب اِنتخاب۔۔۔ حکیم خل…”

جواب دیں