پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

کسی کی شامِ سادگی سحر کا رنگ پا گئی صبا کے پاؤں…

کسی کی شامِ سادگی سحر کا رنگ پا گئی
صبا کے پاؤں تھک گئے مگر بہار آ گئی

چمن کی جشن گاہ میں اداسیاں بھی کم نہ تھیں
چلی جو کوئی شمعِ گل کلی کا دل بجھا گئی

بتانِ رنگ رنگ سے بھرے تھے بت کدے مگر
تیری ادائے سادگی مری نظر کو بھا گئی

میری نگاہِ تشنہ لب کی سرخوشی نہ پوچھئے
کہ جب اٹھی نگاہِ ناز پی گئی پلا گئی

خزاں کا دور ہے مگر وہ اس ادا سے آئے ہیں
بہار درشنِ حزیں کی زندگی پہ چھا گئی

(درشن سنگھ)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

طبیعت بہت زیادہ خراب ہے، احباب سے دعاؤں کی درخواست کی جاتی ہے