کسی کو صرف انجام بتانا، صرف آغاز کسی کو
کبھی نہ رکھنا پوری کہانی میں ہم راز کسی کو
قدم قدم پر خواہش جاگی واپس مڑ جانے کی
گھر سے جب نکلا تھا میں کر کے ناراض کسی کو
پہلے پہلے پیار کے سب انداز انوکھے دیکھے
پھول کے بدلے دے آیا تھا پوری بیاض کسی کو
جانے کتنے دوست مرے پتھر کے بت بن جائیں
اسی خوف سے دے نہیں سکتا میں آواز کسی کو
لمس خیال سے لفظوں میں تصویر اجاگر کرنا
قسمت سے ملتا ہے خاور یہ اعجاز کسی کو
(خاور احمد)
انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی