پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ عالمی ادب

"کسی کو اپنا استحصال نہ کرنے دو۔ خود آگہی ضروری ھے…


"کسی کو اپنا استحصال نہ کرنے دو۔ خود آگہی ضروری ھے۔ جو کچھ بھی ظاھر ہے وہ ھمیشہ تغیرکا شکار رھے گا۔ کسی کو بلند مقام پر مت بٹھاؤ، چاھے وہ کوئی شخص ھو یا کوئی شے۔ کسی کو خود سے کم تر مت جانو۔ خود کو بلند کرو۔ نفرت سے نفرت کرو۔ یہ نفرت کے شکار سے کہیں زیادہ نفرت کرنے والے کو نقصان پہنچاتی ھے۔ کسی بھی صورت میں دانشمند بننے کی کوشش نہ کرنا۔ حماقت بھی دانشمندی ھے۔ اور دانشمندی بھی حماقت۔ وعظ اور وعظ دینے والوں سے بچ کر رھو۔ کتابیں پھینک دو۔ وھی کرو جو تم کرنا چاہتے ھو۔ وہ ضرور کرو جو تم کر سکتے ھو۔ رونا پڑے تو آنسو بہاؤ۔ ھنسو۔ میں بہت ھنسا ھوں۔ میں دنیا پر ھنسا ھوں، لوگوں پر اور خود پر۔ کچھ بھی بہت زیادہ اھم نہیں ھے۔ سب کچھ افسوس ناک ھے۔ وہ سب کچھ مر جائے گا جس سے ھم پیار کرتے ھیں۔ میں بھی مر جاؤں گا۔ لیکن زندگی حسین ھے۔”
ژاں دورمیساںؔ – فرانسیسی فلسفی
16 جون 1925 – 5 دسمبر2017
ترجمہ : شوکت نیازی
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2114779808752541