پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کسی افسانے میں تو ممکن ہے کہ اس میں ایک ہی کردار ہ…

کسی افسانے میں تو ممکن ہے کہ اس میں ایک ہی کردار ہو. مگر ایک یک کرداری ناول آپ نے خال خال ہی پڑھا ہو گا. ورنہ یہاں عموماً ایک ناول میں بیس پچیس کردار ہوتے ہیں. مجھے یاد پڑتا ہے کہ غالباً انیس ناگی کا اس طرح ایک یک کرداری ناول تھا. جس میں ایک آدمی ایک بازار سے گزرتا جا رہا ہے اور آنکھوں دیکھے احوال اور اپنے اندر کا حال، شعور کی رو، میں بیان کرتا چلا جاتا ہے. لیکن یہ تو ایک بازار ہے جہاں نواع واقسام کے ہزاروں مظاہر بکھرے پڑے ہیں. اب زرا تصور کیجیے کہ اگر ایک ناول جس میں ایک کردار ہو اور وہ بازار کے بجاے ایک وسیع سمندر میں ایک کشتی کے اندر محو سفر ہو تو وہاں بیان کرنے کو ایسے کتنے واقعات ہو سکتے ہیں جو ناول کی کہانی کو آگے بڑھاتے ہوں؟. مگر ارنسٹ ہیمنگوے نے اپنے ناول '' بوڑھا اور سمندر '' میں یہ قلمی معجزہ کر دکھایا ہے. سطح سمندر پر واقعات کا ایسا دلکش نظارہ ہے کہ جو خشکی پر بھی نہیں ملتا، اور کہیں اکتاہٹ نہیں ہوتی. کشتی کے اندر بوڑھے کے علاوہ وسیع سمندر اور ایک قد آور مچھلی کو بھی آپ کردار کہہ سکتے ہیں. یہاں سمندر کی، مچھلی کی، اور بوڑھے کی کیفیات اس چابکدستی سے بیان ہوئی ہیں کہ طبیعت عش عش کر اٹھی اور ہی نشست میں ناول پڑھ ڈالا. آپ بھی پڑھیے اور لطف لیجیے……. اعجاز روشن

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2791195147777667


Comments

جواب دیں