پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کردار ڈھل رہا تھا کہانی کے ساتھ ساتھ کچھ دن رہا م…

کردار ڈھل رہا تھا کہانی کے ساتھ ساتھ
کچھ دن رہا میں رات کی رانی کے ساتھ ساتھ

لہروں میں ایک عکس مرے ساتھ ساتھ تھا
بہتا گیا میں اس کی روانی کے ساتھ ساتھ

اے یار ! تجھ میں عمر بسر کر رہا ہوں میں
بچپن کے ساتھ ساتھ ‘ جوانی کے ساتھ ساتھ

(سعود عثمانی )