اتوار • 4 اکتوبر 2026ء

✦ عالمی ادب

کتاب کا نام: The Murder of Historyم…

کتاب کا نام: The Murder of History
مصنف: Khursheed Kamal Aziz
اردو ترجمہ بنام: پاکستانی تاریخ کا قتل
مترجم: حمزہ ارشد
صفحات: 287
قیمت: 995
پبلشر: وین گارڈ بکس
"پاکستانی سکولوں اور کالجوں میں قومی اساطیر کو تاریخ کا نام دے کر پڑھایا جا رہا ہے ۔ مطالعہ پاکستان (لازمی) اور عمرانیات جیسے مضامین یک طرفہ سیاسی بیانیہ ذہن نشین کرانے کی کوشش کے سوا اور کچھ نہیں۔ ہمارے بچے تاریخ نہیں پڑھتے۔ انہیں نصاب کے نام پر دروغ گوئی کا پلندہ پڑھنے پر مجبور کیا جاتا ہے ۔ ایسا کیوں ہو رہا ہے ؟ اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟ یہ پالیسی پاکستان کے سماجی ڈھانچے کو کس طرح نقصان پہنچارہی ہے؟ اس پر کوئی احتجاج کیوں نہیں کرتا؟
اس کتاب میں ایک ممتاز پاکستانی مورخ اور ماہر سیاسیات سکولوں اور کالجوں میں پڑھائے جانے والے ان مضامین کی 66 کتابوں کا عمیق جائزہ لیتے ہوئے پہلی مرتبہ ان سوالوں کا جواب دیتے ہیں۔
1. حقائق اور تشریح کی غلطیوں کی فہرست مرتب کرتے ہیں؟
2. شامل نہ کیے گئے ضروری حقائق کو سامنے لاتے ہیں؛
3. غلطیوں کی تصحیح کرتے ہیں؛
4. پڑھائے جانے والے مسخ شدہ حقائق اور ان کے تسلسل کی نشاندہی کرتے
ہیں؛
5. طلبا پر ان کے خطرناک اثرات کا جائزہ لیتے ہیں؛
6. قوم پر ان کے مجموعی اثرات کی جانچ کرتے ہیں۔ انھوں نے یہ کام دستاویزی ثبوت، انتہائی احتیاط، گہرے تدبر، عمیق فکر اور انتہائی دلیری سے کیا ہے۔
یہ ان کتابوں کوتیار اور تقسیم کرنے والی حکومتوں ، ان کی منظوری دینے والے دانشوروں اور ماہرین تعلیم ، انہیں تصنیف کرنے والے پروفیسرز اور انہیں قبول کرنے والے والدین پر چھبتی ہوئی ، لیکن بر محل تنقید ہے۔
اس کتاب کا مواد ہر قاری کو چونکا دے گا۔ اس کا مطالعہ والدین کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دے گا۔ "
نوٹ: مذکورہ بالا تحریر کتاب کے بیک کور پر شائع ہوئی۔


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2960399537523893