پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ عالمی ادب

کتاب کا نام: سب رنگ کہانیاں ( سمندر پار شاہ کار …

کتاب کا نام: سب رنگ کہانیاں ( سمندر پار شاہ کار افسانوں کے تراجم)
مرتب : حسن رضا گوندل
صفحات: 367
قیمت : 900
پبلشر: بک کارنر جہلم
رابطہ :
بک کارنر
جہلم (پاکستان)
شورُوم: اقبال لائبریری روڈ، بک سٹریٹ، جہلم، پاکستان
ویب سائٹ: www.bookcorner.com.pk
فون نمبر 0544614977، 0544278051
وٹس اپ نمبر 03144440882
یوٹیوب چینل: www.youtube.com/bookcorner
" میں نے بھی عالمی کہانیوں اور دیگر موضوعات کے خاصے ترجمے کیے ہیں۔ اور مجھے اندازہ ہے، ترجمہ کاری میں کیسے پیچیدہ اور نازک مقامات اور مرحلوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ ہر لفظ پر یہ احساس دامن گیر رہتا ہے کہ ترجمے کو اصل کا آئینہ ہونا چاہیے ۔ میں نے کسی انٹرویو میں کہا تھا ، شکیل ہی نے سب رنگ نکال کے عالمی دائجسٹ کا پھندا میرے گلے میں ڈالا تھا۔ عالمی دائجسٹ سے بھاگ کے وہ بھاگتا رہا۔ سب کو پیچھے چھوڑ کے بھاگتا ہی رہا۔ اس کتاب کے کئی ترجمہ نگار دوسرے ڈائجسٹوں کے لیے بھی کہانیاں ترجمہ کرتے تھے مگر دیکھیے، سب رنگ میں ان کا کیا رنگ ہو جاتا تھا۔ افسوس، سب رنگ جاری نہ رہ سکا۔ بہ قول خود شکیل کے ، ایک فرد کی اس قدر انسانی قسم کی شمولیت کے بعد اُسے بند ہی ہو جانا چاہیے تھا۔ مگر سچ تو یہ ہے کہ سب رنگ کے جتنے بھی شمارے چھپ سکے، وہ تو یادگار ، شاہ کار ہیں۔ "
زاہدہ حنا


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2802347633329085