پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کتاب: عالمی افسانہ (1) عالمی ادب سے منتخب کہانیوں …

کتاب: عالمی افسانہ (1) عالمی ادب سے منتخب کہانیوں کے تراجم
تعارف و ترجمہ: نجم الدین احمد
* * * * * *
اس گروپ کے تمام ممبرز نجم الدین احمد کے نام سے پہلے ہی واقف ہیں۔ اس گروپ میں اب تک آپ کے ترجمہ کردہ عالمی ادب کے 15 افسانے پوسٹ کیے گئے ہیں۔ جن کو پڑھنے والوں کی طرف سے بڑی پسندیدگی کا اظہارکیا گیا اور داد و تحسین ملی۔ اسی سال آپ کو اپنی کتاب "نوبیل انعام یافتہ ادیبوں کی منتخب کہانیاں (2001ء تا 2015ء)” پر "یوبی ایل ادبی انعام برائے بہترین اردو ترجمہ” بھی ملا ہے۔
زیرِ نظر کتاب "عالمی افسانہ (1)” آپ کی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ہے۔ یہ عالمی ادب کے منتخب کہانیوں کے تراجم کے سلسلے کی پہلی کتاب ہے۔ اس مجموعہ میں 16 مختلف ادیبوں کی کُل 17 کہانیاں شامل ہیں۔ (فہرست ساتھ پوسٹ کی گئی ہے۔) اللہ تعالٰی نجم الدین احمد کو اچھی ہمیشہ اچھی صحت سے نوازے، آپ کا قلم چلتا رہے اور بالخصوص یہ سلسلہ جاری رہے۔

اس مجموعہ کی خاص بات اس میں شامل ادیبوں اور ان کے افسانوں کا انتخاب ہے۔ تمام ادیب مشہور و معروف ہیں۔ بہت سے ایسے ہیں جن کی تحریروں کے اردو تراجم اب تک نہیں ہوئے تھے (یا میری نظر سے نہیں گزرے)۔ ان میں خاص کر وسطِ ایشیا اور عبرانی زبان کے ادیب شامل ہیں۔ ہر افسانے کے مصنف کا جامع تعارف بھی ساتھ موجود ہے۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ اس کتاب کو اچھے پڑھنے والے ملیں گے۔

* * * * * * *

کتاب کی قیمت 400 روپے ہے۔ اس کتاب کی خریداری کے لیے رابطہ کریں۔

(1) علم و دانش بک سیلر
(ہوم ﮈلیوری فری)
رابطہ نمبر:03214880103

(2) اشرف بک ایجنسی
کمیٹی چوک راولپنڈی
رابطہ نمبر: 0515531610




بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2126589477571574