پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کبھی جھوٹے سہارے غم میں راس آیا نہیں کرتے یہ باد…

کبھی جھوٹے سہارے غم میں راس آیا نہیں کرتے
یہ بادل اڑ کے آتے ہیں ، مگر سایا نہیں کرتے

یہی کانٹے تو کچھ خوددار ہیں صحنِ گلستاں میں
کہ شبنم کے لیے دامن تو پھیلایا نہیں کرتے

وہ لے لیں گوشۂ دامن میں اپنے یا فلک چن لے
مری آنکھوں میں آنسو بار بار آیا نہیں کرتے

سلیقہ جن کو ہوتا ہے غمِ دوراں میں جینے کا
وہ یوں شیشیے کو ہر پتھر سے ٹکرایا نہیں کرتے

جو قیمت جانتے ہیں گردِ راہِ زندگی کی
وہ ٹھکرائی ہوئی دنیا کو ٹھکرایا نہیں کرتے

قدم مے خانے میں رکھنا بھی کارِ پختہ کاراں ہے
جو پیمانہ اٹھاتے ہیں وہ تھرایا نہیں کرتے

نشور !! اہلِ زمانہ بات پوچھو تو لرزتے ہیں
وہ شاعر ہیں جو حق کہنے سے کترایا نہیں کرتے

(نشور واحدی)

المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی

False support never suits in grief.
These clouds come flying, but they don't shade.

These thorns are somewhat self-respectful in the garden.
They don't spread their feet for dew.

They can take it in the house of God or choose the sky
Tears do not come in my eyes again and again

Those who have the way to live in the sorrows of time
They don't hit the glass with every stone like this

Those who know the value of the path of life
They do not reject the rejected world

Keeping your steps in the box is also a firm work
Those who carry the measure don't stop

Nashoor!! The people of the world tremble when they ask
He is a poet who does not refrain from saying the truth

(Nashwar Wahdi)

Marsal :-: Abul Hasan Ali Nadvi

Translated


Comments

جواب دیں