کبھی آنسو کبھی خوشبو کبھی نغمہ بن کر
ہم سے ہر شام ملی ہے تیرا چہرہ بن کر
میری جاگیر ہوئی راتوں کو اسی کی ہے تلاش
سو رہا ہے میری آنکھوں میں جو سپنا بن کر
رات بھی آئے تو بجھتی نہیں چہرے کی چمک
روح میں پھیل گیا ہے وہ اجالا بن کر
دھوپ میں کھو گیا وہ ہاتھ چھڑا کر راشد
گھر سے جو ساتھ چلا تھا میرا سایہ بن کر