پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کاوش بدری ایک بوسہ ہونٹ پر پھیلا تبسم بن گیا جو ح…

کاوش بدری
ایک بوسہ ہونٹ پر پھیلا تبسم بن گیا
جو حرارت تھی مری اس کے بدن میں آ گئی
….
اب نہ وہ احباب زندہ ہیں نہ رسم الخط وہاں
روٹھ کر اردو تو دہلی سے دکن میں آ گئی
….
جواب دینے کی مہلت نہ مل سکی ہم کو
وہ پل میں لاکھ سوالات کر کے جاتا ہے
….
ماحول سب کا ایک ہے آنکھیں وہی نظریں وہی
سب سے الگ راہیں مری سب سے جدا منظر مرا
…..
سانس لینے بھی نہ پایا تھا کہ منظر گم ہوا
میں کسی قابل نہ تھا ورنہ ٹھہرتا اور کچھ
….
از سر نو فکر کا آغاز کرنا چاہیئے
بے پر و بال سہی پرواز کرنا چاہیئے
….
شاعری میں انفس و آفاق مبہم ہیں ابھی
استعارہ ہی حقیقت میں خدا سا خواب ہے
….
ایک منظر بھی نہ دیکھا گیا مجھ سے کاوشؔ
سارے عالم کو کوئی دیکھ رہا ہے مجھ میں
…..
میری آواز کو آواز نے تقسیم کیا
ریڈیو میں ہوں ٹیلیفون کے اندر ہوں میں
…..
لفظ کی بہتات اتنی نقد و فن میں آ گئی
مسخ ہو کر صورت معنی سخن میں آ گئی
….
سکھ کی زمیں بسیط نہیں ہے تو کیا ہوا
دکھ تو مرا وشال ہے آکاش کی طرح


Comments

5 responses to “کاوش بدری ایک بوسہ ہونٹ پر پھیلا تبسم بن گیا جو ح…”

  1. میری آواز کو آواز نے تقسیم کیا
    ریڈیو میں ہوں ٹیلیفون کے اندر ہوں میں
    ۔
    زبردست

  2. اب نہ وہ احباب زندہ ہیں نہ رسم الخط وہاں
    روٹھ کر اردو تو دہلی سے دکن میں آ گئی
    ۔
    بہت خوب

جواب دیں