پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کاموں کا کیا ہے ؟ چلتے رہیں گے ہوتے رہیں گے۔ اپنے لیے کب وقت نکالیں گے ؟ کچھ پ…

کاموں کا کیا ہے ؟ چلتے رہیں گے ہوتے رہیں گے۔

اپنے لیے کب وقت نکالیں گے ؟ کچھ پل دن بھر کے کاموں میں اپنے لیے بھی نکالیں۔

کچھ اچھا کھانا ہے ؟ کہیں سفر پر جانا ہے ؟ شہر کے کسی پر فضا مقام پر کچھ وقت گزارنا ہے تو انتظار کس کا ہے ؟

ابھی جو وقت ہے یہی کر گذرںے کا ہے، اپنی صحت، اپنی پسند، اپنے ذوق کے مطابق کچھ وقت خود پر خرچ کریں۔

سوچتے ہیں کہ یہ کام نمٹ جائیں، ذمہ داریوں سے فارغ ہو جائیں تو پھر اپنے خواب پورے کریں گے۔ اس وقت ممکن ہے آپ کے پاس وقت ہوگا، مگر توانائی ؟ صحت ؟ جسم ساتھ دے گا یا نہیں ؟

کچھ وقت بس کچھ لمحے اپنے لیے نکالیں، کھلی فضا میں گہرے سانس لیں، اپنے لیے سوچیں کیا کیا کرسکتے ہیں ؟ پھر کر گذریں۔

زندگی جینی ہے، گزارنی نہیں ہے۔ جن کاموں کی وجہ سے آپ خود کو نظر انداز کر رہے ہیں یہ آپ پر موقوف نہیں ہیں۔ آپ نہیں تھے تو بھی دنیا کے سب کام ہو رہے تھے۔ آپ نہیں ہوں گے تو بھی یہ سب کام ہو رہے ہوں گے۔



Source